قومی اسمبلی نےگزشتہ سال 46 بل منظور کر کے قانون کا درجہ دے دیا

16ویں قومی اسمبلی کے دوسرے سال میں 46 بل قوانین بنائے گئے، جن میں 40 سرکاری اور 6 نجی بل شامل ہیں۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
قومی اسمبلی نےگزشتہ سال 46 بل منظور کر کے قانون کا درجہ دے دیا

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) 16ویں قومی اسمبلی کے دوسرے پارلیمانی سال کے اختتام پر ایوان نے 46 بل منظور کر کے قانون کا درجہ دے دیا، جن میں 40 سرکاری اور 6 نجی ارکان کے بل شامل ہیں۔

پارلیمانی سال کے دوران مجموعی طور پر 159 بل پیش کیے گئے، جن میں 59 سرکاری بل قومی اسمبلی میں متعارف کرائے گئے اور 14 سینیٹ سے موصول ہوئے۔ ایوان نے 11 اجلاس اور 3 مشترکہ اجلاس منعقد کیے، جن میں 130 ورکنگ ڈیز مکمل کیے گئے۔

مجموعی کارروائی کا دورانیہ 237 گھنٹے 36 منٹ رہا۔ نگرانی کے عمل کے تحت ارکان نے 7625 سوالات جمع کرائے، جن میں سے 1710 کے جوابات ایوان میں دیے گئے۔ 329 توجہ دلاؤ نوٹس جمع ہوئے، جن میں 49 پر بحث ہوئی۔

سال کے دوران 27ویں آئینی ترمیم اور پاکستان آرمی ایکٹ 1958 میں ترامیم سمیت اہم قانون سازی کی گئی۔ بجٹ 2025 تا 2026 کے اجلاس میں مالی بل پر تفصیلی بحث ہوئی اور پہلی بار دونوں ایوانوں کی فنانس کمیٹیوں پر مشتمل مشترکہ کمیٹی تشکیل دی گئی۔

اسپیکر ایاز صادق نے اجلاسوں کی صدارت کی اور حکومتی و اپوزیشن ارکان کے درمیان مکالمے کو فروغ دیا۔ خواتین پارلیمانی کاکس، بچوں کے حقوق سے متعلق فورم اور پائیدار ترقی کے اہداف پر پارلیمانی ٹاسک فورس کو فعال بنایا گیا۔

دیگر متعلقہ خبریں