آئی سی سی پاک بھارت کشیدگی کے باعث بھارت سے 2029 چیمپئنز ٹرافی اور 2031 ورلڈکپ کی میزبانی کسی اور ملک کو دینے پر غور کر رہا ہے۔
دبئی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پاک بھارت کشیدگی کے باعث آئی سی سی بھارت سے اہم ایونٹس کی میزبانی کسی اور ملک کو دینے پر غور کر رہا ہے۔
آئی سی سی نے بھارت میں شیڈول 2029 چیمپئنز ٹرافی اور 2031 ون ڈے ورلڈکپ کے لیے ممکنہ متبادل میزبان ملک کی تلاش شروع کر دی ہے۔
آسٹریلیا ان ایونٹس کا متبادل میزبان ہو سکتا ہے، جب کہ بنگلا دیش کی شرکت بھی سیاسی مداخلت کے باعث متاثر ہو سکتی ہے۔
فنانشل پاور ہاؤس ہونے کے ناتے بھارت کو کئی بڑے ایونٹس کی میزبانی دی گئی تھی، تاہم کشیدہ تعلقات کی بنا پر فیصلے پر نظرثانی ہو رہی ہے۔















