عماد بٹ کا الزام ہے کہ آسٹریلیا میں کھلاڑیوں سے غیر مناسب سلوک کیا گیا اور مینجمنٹ نے جھوٹ بولا۔
لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) قومی ہاکی ٹیم کے کپتان عماد بٹ نے آسٹریلیا میں ورلڈکپ کوالیفائینگ راؤنڈ میں شکست کے بعد وطن واپسی پر مینجمنٹ پر سنگین الزامات عائد کیے ہیں۔
عماد بٹ نے میڈیا سے گفتگو میں انکشاف کیا کہ آسٹریلیا میں کھلاڑیوں کو کچن، برتن، کپڑے اور باتھ روم صاف کرنے پر مجبور کیا گیا اور کھانا خود پکانے کے لیے کہا گیا۔ انہوں نے کہا کہ کھلاڑی سڑکوں پر رہنے پر مجبور ہوگئے تھے۔
عماد بٹ نے کہا کہ موجودہ مینجمنٹ کے ساتھ کام نہیں کرسکتے اور پاکستان ہاکی فیڈریشن کے کوڈ آف کنڈکٹ کو نہیں مانتے۔ انہوں نے غیر ملکی کوچ کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ کھلاڑیوں پر بیرونی بات چیت کی پابندی لگائی جا رہی ہے۔
پاکستان اسپورٹس بورڈ کے ڈی جی نورالصباح نے کہا کہ ہوٹل کی بکنگ کینسل کرنے کی ذمہ دار ہاکی فیڈریشن ہے اور واقعے کی انکوائری وزیر اعظم کو بھیجی جائے گی۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے بد انتظامی کا نوٹس لیا ہے۔















