پاکستان آج کولمبو میں نمیبیا کے خلاف ٹی 20 ورلڈکپ کا اہم میچ کھیلے گا، جس میں فتح سپر ایٹ مرحلے میں رسائی کے لیے ضروری ہے۔
کولمبو: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پاکستان آج ٹی 20 ورلڈکپ میں نمیبیا کے خلاف اہم میچ کھیلے گا۔ گرین شرٹس کو سپر ایٹ مرحلے میں رسائی کے لیے فتح کی ضرورت ہے۔
پاکستانی ٹیم کا یہ میچ دوپہر ڈھائی بجے شروع ہوگا، جس میں کامیابی سپر ایٹ مرحلے میں جگہ بنانے کے لیے لازمی ہے۔
قومی ٹیم میں تبدیلیوں کا امکان ہے، جبکہ کپتان سلمان آغا اور کوچ مائیک ہیسن کا بابراعظم، شاہین آفریدی اور شاداب خان پر اعتماد برقرار ہے۔
صاحبزادہ فرحان اور ابرار احمد کو ڈراپ کیے جانے کی توقع ہے، جبکہ فخرزمان اور نسیم شاہ کی واپسی متوقع ہے۔
کولمبو میں بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے، جس سے میچ متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔















