تابش ہاشمی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں بھارت سے شکست پر قومی ٹیم کا دلچسپ انداز میں مذاق اڑایا۔
کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پاکستان کے معروف میزبان و کامیڈین تابش ہاشمی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں بھارت کے ہاتھوں شکست پر پاکستانی ٹیم کو انوکھے انداز میں ٹرول کیا۔ تابش ہاشمی نے اپنے پروگرام میں بھارتی ٹیم اور قومی کھلاڑیوں پر دلچسپ انداز میں تنقید کی۔ سوشل میڈیا پر وائرل کلپ میں تابش ہاشمی نے کہا کہ ‘خبر وہ ہوتی ہے جو انَ ہونی ہو، ہر بار کی شکست خبر نہیں ہوتی’۔ انہوں نے شاہین شاہ آفریدی، بابراعظم اور شاداب کی کارکردگی پر بھی تبصرہ کیا۔















