فواد چوہدری نے بھارت کے خلاف شکست پر فیصل واوڈا سے کرکٹ بورڈ کے افراد کو سیاستدانوں کی فہرست میں شامل کرنے کی تجویز دی ہے۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے ٹی 20 ورلڈ کپ میں بھارت کے ہاتھوں شکست پر فیصل واوڈا سے دلچسپ اپیل کی ہے۔
فواد چوہدری نے سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر کہا کہ پانچ سو سیاستدانوں کے ساتھ گیارہ کرکٹرز اور کرکٹ بورڈ کے افراد کو بھی اپنی لسٹ میں شامل کریں۔
یاد رہے کہ گروپ اے کے میچ میں پاکستان کو بھارت کے خلاف 61 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔















