آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں آج بھارت اور پاکستان کا مقابلہ، عثمان طارق کی بالنگ کا انداز بھارتی ٹیم کے لئے چیلنج بن گیا۔
نئی دہلی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں آج بھارت اور پاکستان کے درمیان شدید مقابلہ ہونے والا ہے۔ پاکستانی اسپنر عثمان طارق کی بالنگ کا انداز بھارتی ٹیم کے اعصاب پر حاوی ہو گیا ہے۔ پریکٹس سیشن میں بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو نے بھی عثمان طارق کے انداز میں بالنگ کی تاکہ بیٹرز کو اس مشکل کا سامنا کرنے کی عادت ہو۔
سوریا کمار یادیو کی عثمان طارق کی طرح بالنگ کراتے ہوئے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکی ہے۔ پریس کانفرنس میں بھارتی کپتان نے کہا کہ بعض اوقات امتحان میں مشکل سوال آتے ہیں، لیکن ہم انہیں نظر انداز نہیں کر سکتے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایسے سوالات کے جوابات کے لئے محنت کرنی پڑتی ہے اور ہم بھی اسی سمت میں کام کر رہے ہیں، جبکہ پاک بھارت میچ کے دوران بارش کے امکانات بھی موجود ہیں۔















