بلوچستان میں دہشت گرد حملے کی خفیہ اطلاعات موجود تھیں، 145 دہشت گرد ہلاک ہوئے۔ وزیرِ اعلیٰ

وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے بتایا کہ خفیہ اطلاعات پر کارروائی کرتے ہوئے 145 دہشت گرد مارے گئے، جبکہ کالعدم بلوچ لبریشن آرمی سے مذاکرات کا کوئی جواز نہیں۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
بلوچستان میں آپریشن، 145 دہشت گرد ہلاک: وزیرِ اعلیٰ

کوئٹہ: (رائیٹ ناوٴ نیوز) وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے بتایا کہ ان کے پاس دہشت گرد حملے کی خفیہ اطلاعات موجود تھیں، جس کے بعد سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے 145 دہشت گردوں کو مار دیا۔

کوئٹہ میں نیوز کانفرنس کے دوران انہوں نے کہا کہ کالعدم بلوچ لبریشن آرمی دہشت گرد تنظیم ہے اور اس کے ساتھ مذاکرات کا کوئی جواز نہیں۔ انہوں نے بتایا کہ دہشت گردوں نے 31 معصوم شہریوں کو شہید کیا، جن میں گوادر میں 5 خواتین اور 3 بچے شامل ہیں۔

سرفراز بگٹی نے واضح کیا کہ بلوچ قوم کو دہشت گردی کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے اور بلوچ خواتین کو خودکش حملوں کے لیے استعمال کرنے والوں پر لعنت بھیجی۔ انہوں نے کہا کہ یہ جنگ کسی قوم کے خلاف نہیں بلکہ دہشت گردی کے خلاف ہے اور بھارتی پراکسی کے ساتھ ہے۔

وزیرِ اعلیٰ نے انکشاف کیا کہ افغان باشندے بھی ان کارروائیوں میں ملوث ہیں اور ان کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی ہوگی۔ انہوں نے یقین دلایا کہ بلوچستان میں امن دشمن عناصر کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا اور سیکیورٹی فورسز ہر ممکن اقدامات کر رہی ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں