امریکا میں امیگریشن قوانین سخت، 19 ممالک متاثر

امریکا نے امیگریشن قوانین سخت کر دیے، 12 ممالک کے شہریوں کے داخلے پر مکمل پابندی، 7 ممالک پر جزوی سفری پابندیاں۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
امریکا میں امیگریشن قوانین سخت، 19 ممالک متاثر

واشنگٹن: (رائیٹ ناوٴ نیوز) امریکا نے نئے سال کے آغاز کے ساتھ ہی امیگریشن قوانین سخت کر دیے ہیں، جن کے تحت مختلف ویزا اور امیگریشن فیسوں میں اضافہ کیا گیا ہے۔

ان قوانین کے تحت 19 ممالک کے گرین کارڈ ہولڈرز کے لیے سیکیورٹی قوانین مزید سخت کیے گئے ہیں جبکہ افغانستان، ایران، یمن اور صومالیہ سمیت 12 ممالک کے شہریوں کے امریکا میں داخلے پر مکمل پابندی عائد کی گئی ہے۔ 7 ممالک پر جزوی سفری پابندیاں بھی نافذ کی گئی ہیں۔

امریکی شہریت اور امیگریشن سے متعلق ادارے کے مطابق یہ اقدامات قومی سلامتی کو یقینی بنانے اور عوام کے تحفظ کے لیے کیے گئے ہیں۔ نئی پالیسیوں کے تحت داخلے کے عمل کو مزید مؤثر اور محفوظ بنایا جائے گا۔

دیگر متعلقہ خبریں