کرسٹیانو رونالڈو نے مشرق وسطی کا بہترین فٹبالر آف دی ائیر کا اعزاز حاصل کر لیا اور ایک ہزار گول کرنے کا عزم ظاہر کیا۔
دبئی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پرتگالی فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے مشرق وسطی کا بہترین فٹبالر آف دی ائیر کا اعزاز مسلسل تیسری بار حاصل کر لیا ہے۔ یہ اعزاز دبئی میں گلوب سوکر ایوارڈز کی تقریب میں دیا گیا، جہاں انہوں نے کریم بنزیما، سالم الدوسری اور ریاض محرز کو پیچھے چھوڑ دیا۔
رونالڈو نے سال 2025 میں تمام مقابلوں میں 40 گول کر کے اپنی شاندار فارم کا مظاہرہ کیا۔ وہ اس وقت سعودی عرب کے کلب النصر کی جانب سے کھیل رہے ہیں اور ان کا معاہدہ 2027ء تک ہے۔
ایوارڈ وصول کرتے ہوئے رونالڈو نے کہا کہ مزید کھیلنا مشکل ہے، لیکن وہ مزید میدان میں اترنے کے لیے تیار ہیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ اگر انجری نہ ہوئی تو وہ ایک ہزار گول کرنے کا خواب پورا کریں گے۔















