اسلام آباد ایئرپورٹ کو عالمی ایجنسی سے تھری اسٹار ریٹنگ ملی

اسلام آباد ایئرپورٹ کو عالمی ایجنسی نے تھری اسٹار ریٹنگ دی، پاکستان کا پہلا ایئرپورٹ۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
اسلام آباد ایئرپورٹ کو عالمی ایجنسی سے تھری اسٹار ریٹنگ ملی [Draft]

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ نے عالمی ایجنسی سے تھری اسٹار ریٹنگ حاصل کی، جو پاکستان کے لیے ایک خوش آئند پیشرفت ہے۔ یہ پاکستان کا پہلا ایئرپورٹ ہے جسے یہ اعزاز ملا ہے۔

عالمی رینکنگ میں دبئی ایئرپورٹ کو بھی تھری اسٹار ریٹنگ دی گئی ہے۔ لاہور کے علامہ اقبال اور کراچی کے جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹس کی ریٹنگ 2 اسٹار رہی۔ یہ ریٹنگ مسافروں کو فراہم کردہ سہولیات اور ایئرپورٹ کی منیجمنٹ کی بنیاد پر دی جاتی ہے۔

پاکستان کی ایوی ایشن انڈسٹری کے لیے یہ بڑی کامیابی ہے جو بین الاقوامی معیار کی جانب پیش رفت کی عکاسی کرتی ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں