پی سی بی نے انڈر 19 ورلڈ کپ اور تین ملکی سیریز کے لیے اسکواڈ کا اعلان

پی سی بی نے انڈر 19 ورلڈ کپ اور تین ملکی سیریز کے لیے اسکواڈ کا اعلان کر دیا، فرحان یوسف ٹیم کی قیادت کریں گے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
پی سی بی نے انڈر 19 ورلڈ کپ اور تین ملکی سیریز کے لیے اسکواڈ کا اعلان [Draft]

لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ اور تین ملکی سیریز کے لیے قومی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔ فرحان یوسف ٹیم کی قیادت کریں گے جبکہ عمر زیب کو محمد حذیفہ کی جگہ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

اسکواڈ میں عثمان خان، عبدالسبحان، احمد حسین، علی حسن بلوچ، علی رضا، دانیال علی خان، حمزہ ظہور، حذیفہ احسن، عمر زیب، مومن قمر، محمد صیّام، محمد شایان، نقاب شفیق اور سمیر منہاس شامل ہیں۔

تین ملکی سیریز زمبابوے میں 25 دسمبر سے 6 جنوری تک جاری رہے گی جس میں پاکستان، افغانستان اور زمبابوے شامل ہیں۔ انڈر 19 ورلڈ کپ 15 جنوری سے 6 فروری تک نمیبیا اور زمبابوے میں منعقد ہوگا۔

دیگر متعلقہ خبریں