خیبر پختونخوا اور دیگر صوبوں میں موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان، مختلف شیڈول جاری۔
پشاور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) خیبر پختونخوا کے تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ سیکرٹری تعلیم خیبر پختونخوا کے مطابق صوبے کے سمر زون کے تعلیمی ادارے یکم تا 15 جنوری تک بند رہیں گے جبکہ ونٹر زون کے اداروں میں 22 دسمبر سے 28 فروری تک تعطیلات ہوں گی۔
پنجاب میں موسم سرما کی تعطیلات 23 دسمبر 2025ء سے 11 جنوری 2026ء تک ہوں گی اور سکول 12 جنوری کو دوبارہ کھلیں گے۔ بلوچستان میں سرد علاقوں کے سرکاری و نجی سکول 16 دسمبر سے اڑھائی ماہ کے لیے بند رہیں گے۔ سندھ میں بھی 22 سے 31 دسمبر تک چھٹیاں ہوں گی۔

![خیبر پختونخوا میں تعلیمی اداروں کی موسم سرما تعطیلات کا شیڈول [Draft]](https://rightnow.pk/wp-content/uploads/2025/12/12553_2025-12-18_08-00-34.webp)













