لاہور ہائی کورٹ کے 9 ایڈیشنل ججز کیلئے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس منعقد

لاہور ہائی کورٹ کے 9 ایڈیشنل ججز کی مدت مکمل ہونے سے پہلے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس بلایا جائے گا، کارکردگی رپورٹس بھجوا دی گئیں۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
لاہور ہائی کورٹ کے 9 ایڈیشنل ججز کیلئے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس [Draft]

لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) لاہور ہائی کورٹ کے 9 ایڈیشنل ججز کی مدت مکمل ہونے سے قبل ہی جوڈیشل کمیشن کا اجلاس بلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ہائی کورٹ نے ان ججز کی کارکردگی کی رپورٹس جوڈیشل کمیشن کو بھجوا دی ہیں۔

9 ایڈیشنل ججز نے 10 فروری 2025 کو اپنے عہدے کا حلف اٹھایا تھا اور ان کی ایک سالہ مدت 10 فروری 2026 کو مکمل ہوگی۔ تاہم، ان ججز کو مستقل کرنے کا فیصلہ ان کی مدت کے مکمل ہونے سے پہلے ہی کیا جائے گا۔ اس مقصد کے لیے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس جنوری کے دوسرے ہفتے میں منعقد ہوگا۔

شامل ججز میں جسٹس حسن نواز مخدوم، جسٹس ملک وقار حیدر اعوان، جسٹس سردار اکبر ڈوگر، جسٹس احسن رضا کاظمی، جسٹس ملک جاوید اقبال وینس، جسٹس جواد ظفر، جسٹس خالد اسحاق، جسٹس ملک اویس خالد اور جسٹس چودھری سلطان محمود شامل ہیں۔

جوڈیشل کمیشن نے ہائی کورٹ سے ان ججز کی جانب سے کیے گئے فیصلوں کی رپورٹس طلب کی تھیں۔ رپورٹ کے مطابق جسٹس حسن نواز مخدوم نے 7، جسٹس ملک وقار حیدر اعوان نے 17، جسٹس سردار اکبر ڈوگر نے 11، جسٹس احسن رضا کاظمی نے 19، جسٹس جاوید اقبال وینس نے 22، جسٹس جواد ظفر نے 17، جسٹس خالد اسحاق نے 18، جسٹس ملک اویس خالد نے 15 اور جسٹس سلطان محمود نے 12 ایسے فیصلے جاری کیے ہیں جنہیں عدالتی نظیر کے طور پر دیکھا جاتا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں