این ڈی ایم اے نے ملک کے مختلف علاقوں میں اسموگ کے خطرے کے پیش نظر الرٹ جاری کیا، متعدد شہروں میں ٹریفک متاثر ہونے کا امکان۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) این ڈی ایم اے نے ملک کے مختلف علاقوں میں اسموگ کی ممکنہ صورتحال کے پیش نظر الرٹ جاری کیا ہے۔
ترجمان کے مطابق لاہور، فیصل آباد، ملتان، بہاولپور، سیالکوٹ، گوجرانوالہ اور شیخوپورہ میں اسموگ میں اضافہ متوقع ہے۔
مزید برآں، راولپنڈی، اسلام آباد سمیت خیبر پختونخوا کے متعدد علاقوں اور سندھ کے بالائی علاقوں میں بھی دھند کے بڑھنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
ترجمان نے بتایا کہ اسموگ کی وجہ سے متعدد شہروں میں ٹریفک کی روانی متاثر ہو سکتی ہے۔
این ڈی ایم اے نے کہا ہے کہ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی ممکنہ خطرات سے نمٹنے کے لیے پیشگی اقدامات کر رہی ہے۔

![ملک بھر میں اسموگ کے خطرے کے پیشِ نظر این ڈی ایم اے کا ہنگامی الرٹ جاری [Draft]](https://rightnow.pk/wp-content/uploads/2025/12/12207_2025-12-17_12-00-53.webp)











