پاکستان انڈر 19 ٹیم نے یو اے ای کو شکست دے کر ایشیا کپ کے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی، عبدالسبحان بہترین کھلاڑی قرار پائے۔
کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم نے یو اے ای کو 70 رنز سے شکست دے کر ایشیا کپ کے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی۔ پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 242 رنز کا ہدف دیا، جس میں احمد حسین 65 رنز کے ساتھ نمایاں رہے جبکہ سمیر منہاس نے 44 اور حمزہ ظہور نے 42 رنز بنائے۔
جواب میں یو اے ای کی ٹیم 171 رنز پر آؤٹ ہو گئی، جہاں آیان مصباح 77 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ پاکستان کی جانب سے عبدالسبحان نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے 4 وکٹیں حاصل کیں اور 11 رنز دے کر میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔
یو اے ای کی اننگز میں پرتھوی مادھو نے 27 اور یاین رائے نے 13 رنز بنائے جبکہ محمد ریان نے 12 اور ادش سوری نے 8 رنز کا حصہ ڈالا۔ پاکستان کے سمیر منہاس نے انڈر 19 ایشیا کپ میں نیا ریکارڈ قائم کیا۔















