لاہور اور فیصل آباد سے روانہ ہونے والی ٹرینوں کا شیڈول دھند کی وجہ سے تبدیل کر دیا گیا۔
لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز)
شدید دھند کے باعث لاہور اور فیصل آباد سے کراچی، کوئٹہ اور راولپنڈی سمیت دیگر شہروں کو روانہ ہونے والی ٹرینوں کا نیا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق، قراقرم 42-ڈاون اب کراچی کے لیے سہ پہر 3 بجے کی بجائے 1 گھنٹہ تاخیر سے سہ پہر 4 بجے لاہور سے روانہ ہوگی۔ پاک بزنس ایکسپریس 34-ڈاون کراچی کے لیے 1 گھنٹہ 45 منٹ کی تاخیر سے شام 6 بجکر 15 منٹ پر روانہ ہوگی۔ کراچی ایکسپریس 16-ڈاون 1 گھنٹہ 30 منٹ کی تاخیر سے رات 7 بجکر 30 منٹ پر روانہ ہوگی۔ جبکہ ملت ایکسپریس 18-ڈاون فیصل آباد سے 1 گھنٹہ تاخیر سے 6 بجکر 50 منٹ پر روانہ ہوگی۔
دیگر تمام ٹرینیں اپنے مقررہ اوقات کار کے مطابق روانہ ہوں گی۔ ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ ریلوے لاہور انعام اللہ کی ہدایت پر مسافروں کی سہولت کے لیے پسنجر فیسیلیٹیشن عملہ اسٹیشن پر موجود رہے گا۔
مسافروں سے درخواست ہے کہ مزید رہنمائی اور اپڈیٹ کے لیے ریلوے انکوائری نمبر 117-042 پر رابطہ کریں۔

![لاہور و فیصل آباد سے روانہ ٹرینوں کا نیا شیڈول جاری [Draft]](https://rightnow.pk/wp-content/uploads/2025/12/11789_2025-12-16_08-48-50.webp)











