سڈنی کے بونڈی بیچ پر دہشت گردی کے واقعے میں 12 افراد ہلاک، 29 زخمی۔
سڈنی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) بونڈی بیچ پر اتوار کی شام ہونے والے حملے کو دہشت گردی قرار دیا گیا ہے جس میں کم از کم 12 افراد ہلاک ہوگئے، جن میں ایک حملہ آور بھی شامل ہے۔ پولیس نے دوسرے مبینہ حملہ آور کو گرفتار کر لیا ہے جو شدید زخمی حالت میں ہے اور اس وقت اسپتال میں زیر علاج ہے۔
حملے کے دوران 29 افراد زخمی ہوئے جن میں دو پولیس افسران بھی شامل ہیں۔ حملے کے وقت ایک ہنوکا تقریب جاری تھی۔ نیو ساؤتھ ویلز پولیس کمشنر مال لینین نے اس واقعے کو دہشت گردی قرار دیا اور کہا کہ موقع پر مشتبہ دھماکہ خیز آلات بھی پائے گئے تھے جنہیں بعد میں ہٹا دیا گیا۔
حملے کے بعد علاقے کو پولیس نے کلیئر کر دیا ہے اور واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔ نیو ساؤتھ ویلز کے وزیر اعظم کرس منس نے اس حملے کو شیطانیت قرار دیا ہے اور کہا کہ یہ حملہ آسٹریلیا کی یہودی برادری کے خلاف تھا۔















