سڈنی کے بونڈی بیچ پر دہشت گردی کے واقعے میں احمد ال احمد نے بہادری سے حملہ آور کو قابو کیا، جس سے متعدد جانیں بچ گئیں۔
سڈنی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) سڈنی کے بونڈی بیچ پر فائرنگ کے واقعے میں ایک شہری احمد ال احمد نے اپنی جان پر کھیل کر ایک حملہ آور کو پکڑ لیا، جس کے نتیجے میں متعدد جانیں بچائی گئیں۔
آسٹریلوی پولیس نے اس واقعے کو دہشت گردی قرار دیا ہے، جس میں 12 افراد ہلاک اور 30 زخمی ہوئے۔ ایک حملہ آور کو پولیس نے گرفتار کر لیا جبکہ دوسرا حملہ آور ہلاک ہوگیا۔
احمد ال احمد نے بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے حملہ آور کا اسلحہ چھین لیا اور کئی لوگوں کی جانیں بچائیں۔ احمد خود بھی زخمی ہوئے اور اسپتال میں زیر علاج ہیں، ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔
احمد ال احمد کی بہادری کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکی ہیں، اور انہیں ہیرو قرار دیا جا رہا ہے۔
مسلم کمیونٹی نے اس واقعے کی مذمت کرتے ہوئے ذمہ داروں کو قانون کے سامنے جوابدہ ہونے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔















