شدید دھند کے باعث موٹر ویز مختلف مقامات سے بند کر دی گئی، عوام کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) شدید دھند کے باعث مختلف مقامات پر موٹر ویز کو بند کر دیا گیا ہے۔ موٹروے پولیس کے مطابق موٹروے ایم فائیو جلالپور انٹرچینج کو ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا ہے جبکہ جلالپور سے ملتان شیرشاہ ٹول پلازہ اور اوچ شریف تک دھند کی وجہ سے راستہ بند رہے گا۔
عدالت نے موٹر وے ایم ون پر بغیر ایم ٹیگ گاڑیوں سے جرمانے کی وصولی روکنے کا حکم دیا ہے۔
اسی طرح موٹروے ایم 4 ملتان سے عبدالحکیم تک دھند کی وجہ سے بند ہے۔ ترجمان سید عمران کا کہنا ہے کہ موٹر ویز کی بندش کا مقصد عوام کی جان و مال کا تحفظ ہے۔
دھند میں لین کی خلاف ورزی خطرناک حادثات کا باعث بن سکتی ہے، روڈ یوزرز سے اپیل ہے کہ لین ڈسپلن پر سختی سے عمل کریں۔ دھند میں صبح 10 بجے سے شام 6 بجے تک محفوظ سفری اوقات ہیں۔ ڈرائیور حضرات فوگ لائٹس کا لازمی استعمال کریں، تیز رفتاری سے پرہیز کریں اور آگے والی گاڑی سے محفوظ فاصلہ رکھیں۔











