کپل شرماکا 500 روپے سے 300 کروڑ تک کاحیران کن سفر

کپل شرما کی فلم اور شو نے انہیں دوبارہ خبروں میں لا دیا، ان کی دولت اب 300 کروڑ روپے ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
کپل شرما کی دولت کا حیران کن سفر: 500 روپے سے 300 کروڑ تک

ممبئی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) مشہور انڈین کامیڈین اور اداکار کپل شرما کے تازہ کامیڈی شو اور فلم نے انہیں دوبارہ خبروں میں لا دیا ہے۔ 12 دسمبر کو ان کی فلم ‘کس کس کو پیار کروں ٹو’ ریلیز ہوئی جبکہ اداکارہ پریانکا چوپڑا نے ان کے شو ‘دی گریٹ انڈین کپل شو’ سیزن فور میں خصوصی شرکت کی۔

اس شو کی مقبولیت اس وقت مزید بڑھی جب نوجوت سنگھ سدھو نے پریانکا چوپڑا کی کپل اور ان کی ٹیم کے ساتھ تصاویر شیئر کیں۔ کپل شرما بھارت کے کامیاب ترین انٹرٹینرز میں شامل ہیں۔ پنجاب سے تعلق رکھنے والے کپل شرما نے مشکل حالات میں جدوجہد کے بعد کامیابی حاصل کی اور ان کی دولت تقریباً 300 کروڑ انڈین روپے بتائی جاتی ہے۔

کپل شرما نے والد کے انتقال کے بعد کم عمری میں ذمہ داریاں سنبھالیں اور معمولی نوکریاں کیں۔ ان کی زندگی کا رخ ‘دی گریٹ انڈین لافٹر چیلنج’ جیتنے کے بعد بدلا۔ پھر ‘کامیڈی سرکس’ اور ‘کامیڈی نائٹس ود کپل’ نے انہیں شہرت دلائی۔

نیٹ فلکس پر ‘دی گریٹ انڈین کپل شو’ کے ذریعے انہوں نے نئی کامیابی حاصل کی، جہاں وہ فی قسط پانچ کروڑ روپے تک کماتے ہیں۔ کپل شرما ممبئی میں رہائش پذیر ہیں، ان کے پاس قیمتی جائیدادیں، لگژری گاڑیاں اور کینیڈا میں کیفے بزنس بھی ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں