سوڈان میں ڈرون حملہ، یو این کے 6 بنگلادیشی ارکان جاں بحق

سوڈان کے کوردوفان میں ڈرون حملے سے یو این امن مشن کے 6 بنگلادیشی جاں بحق، 6 زخمی ہوئے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
سوڈان میں ڈرون حملہ، یو این کے 6 بنگلادیشی ارکان جاں بحق

سوڈان: (رائیٹ ناوٴ نیوز) سوڈان کے خطے کوردوفان میں ڈرون حملے کے نتیجے میں بنگلادیش سے تعلق رکھنے والے یو این امن مشن کے 6 ارکان جاں بحق اور 6 زخمی ہوگئے، جن میں سے 4 کی حالت تشویشناک ہے۔

اقوام متحدہ کے مطابق حملہ ہفتے کے روز ہوا اور مشن کے بیس کو نشانہ بنایا گیا۔ بنگلادیش کے عبوری سربراہ محمد یونس نے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے اقوام متحدہ سے ہنگامی امداد کی درخواست کی۔

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ایسے حملے بلاجواز ہیں اور جنگی جرائم کے زمرے میں آ سکتے ہیں۔

سوڈانی فوج نے حملے کا الزام باغی فوج ریپڈ سپورٹ فورس (آر ایس ایف) پر عائد کیا۔ سوڈان میں فوج اور آر ایس ایف کے درمیان خانہ جنگی جاری ہے جس میں ہزاروں افراد مارے جا چکے ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں