برطانیہ کا دفاع میں خود کفالت کا ارادہ، امریکا پر انحصار کم کرنے کی تیاری

برطانیہ نے دفاع میں امریکا پر انحصار کم کرنے کا عندیہ دیا ہے، نیٹو اتحادیوں کو جنگ کے ممکنہ خطرات کے لیے تیار رہنے کی ضرورت ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
برطانیہ کا دفاع میں خود کفالت کا ارادہ، امریکا پر انحصار کم کرنے کی تیاری

لندن: (رائیٹ ناوٴ نیوز) برطانیہ نے اپنے دفاعی معاملات میں امریکا پر انحصار کو کم کر کے خود مختاری کی جانب قدم بڑھانے کا عندیہ دیا ہے۔ برطانوی وزیر دفاع ایل کارنز نے خبردار کیا ہے کہ یورپ کے دروازے پر جنگ کے سائے منڈلا رہے ہیں اور نیٹو اتحادیوں کو فوری تیار رہنے کی ضرورت ہے۔

ایل کارنز نے کہا کہ یورپ اب مجبوری کی جنگوں کے دور میں داخل ہو چکا ہے جہاں انسانی جانوں کا بھاری نقصان ہو سکتا ہے۔ انہوں نے روس کے یوکرین پر حملے کو ایک واضح مثال قرار دیا۔

برطانوی چیف آف ڈیفنس انٹیلی جنس ایڈرین برڈ نے انکشاف کیا کہ گزشتہ سال کے دوران برطانوی فوجی اہلکاروں کے خلاف دشمنانہ انٹیلی جنس سرگرمیوں میں 50 فیصد سے زائد اضافہ ہوا ہے۔

نیٹو کے سربراہ مارک روٹے نے بھی خبردار کیا تھا کہ روس نے جنگ کو دوبارہ یورپ میں واپس لانے کی کوشش کی ہے، اور ہمیں ماضی کی نسلوں کی طرح تیار رہنا ہوگا۔

دیگر متعلقہ خبریں