لاہور میں یومیہ 54 ملین گیلن مہیا کرنے والے پہلے سرفیس واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ منصوبے کی منظوری

لاہور میں پہلے سرفیس واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ کی منظوری دے دی گئی، 17 لاکھ شہری مستفید ہوں گے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے تحت لاہور میں پہلے سرفیس واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ منصوبے کی منظوری دی گئی ہے۔

لاہور میں بی آر بی کینال پر سرفیس واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ لگایا جائے گا، جس کی منظوری 52ویں پی ڈی ڈبلیو پی اجلاس میں دی گئی۔

ایشین انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک کے تعاون سے اس منصوبے کو مکمل کیا جائے گا، جو یومیہ 54 ملین گیلن سرفیس واٹر کو قابل استعمال بنائے گا۔

منصوبے سے مغلپورہ، باغبانپورہ، فتح گڑھ اور شادی پورہ کی آبادی مستفید ہو گی، جبکہ لاہور کے 17 لاکھ سے زائد شہری بھی فائدہ حاصل کریں گے۔

واٹر ٹریٹمنٹ منصوبہ 2031 تک مکمل ہو گا اور 120 ایکڑ اراضی پر سرفیس واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ کی تنصیب کی جائے گی۔ 5 میگا واٹ سولر انرجی سسٹم کے ذریعے بجلی کی پیداوار بھی ممکن ہو گی۔

سیکریٹری ہاؤسنگ نورالامین مینگل نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر اہم منصوبوں کا آغاز کیا جا رہا ہے اور جلد منصوبہ ایکنک سے منظوری کے لیے پیش کیا جائے گا۔

دیگر متعلقہ خبریں