عاطف اسلم کا ڈھاکہ کنسرٹ سیکیورٹی اجازت نامے کےمسئلہ کی وجہ سے منسوخ

عاطف اسلم کا ڈھاکہ کنسرٹ منسوخ، سیکیورٹی اجازت نامے کی ناکامی وجہ بنی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

ڈھاکہ: (رائیٹ ناوٴ نیوز) معروف پاکستانی گلوکار عاطف اسلم کا 13 دسمبر کو ڈھاکہ، بنگلہ دیش میں ہونے والا کنسرٹ اچانک منسوخ کر دیا گیا ہے۔ عاطف اسلم نے سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں تصدیق کی اور کہا کہ وہ 13 دسمبر 2025 کو ڈھاکہ میں پرفارم نہیں کر رہے۔

گلوکار کے مطابق کنسرٹ کے منتظمین اور مینجمنٹ مقامی حکام سے ضروری اجازت نامے، سیکیورٹی کلیئرنس اور لاجسٹکس کے انتظامات مکمل کرنے میں ناکام رہے، جس کی وجہ سے ان کی شرکت ممکن نہ ہو سکی۔

عاطف اسلم کے شائقین، جو کہ کنسرٹ کے لیے بے حد پُرجوش تھے، تقریب کی اچانک منسوخی پر شدید مایوس ہیں۔ کنسرٹ اب دوبارہ کب ہوگا، اس حوالے سے کوئی تفصیلات سامنے نہیں آ سکیں۔

دیگر متعلقہ خبریں