فیض حمید کے مشورے پرعمران خان فیصلےکرتے تھے۔طلال چوہدری

طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ عمران خان کے فیصلے فیض حمید کے مشورے پر تھے اور ریڈ لائنز عبور کرنے والوں کی سیاست ختم ہو چکی ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ عمران خان کے کئی فیصلے فیض حمید کے مشورے پر تھے اور ریڈ لائنز عبور کرنے والوں کی سیاست ختم ہو چکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ فیض حمید کو ریڈ لائنز عبور کرنے پر سزا ملی، جیسے بھارت سے مدد لینا اور بھارتی ایجنڈا آگے بڑھانا۔ کیا کوئی سیاسی جماعت ایسا کر سکتی ہے؟ ہماری توجہ عوام کی زندگی بہتر بنانے اور دہشت گردی کے خاتمے پر ہے۔

طلال چوہدری نے مزید کہا کہ جنہوں نے پاکستان کو نقصان پہنچایا، ان کا احتساب ہونا چاہیے۔ بانی پی ٹی آئی کے فیصلے فیض حمید کے مشورے پر تھے اور حکومت سے نکلنے کے بعد جو کچھ ہوا، وہ بھی انہی کے مشورے پر ہوا۔ پی ٹی آئی اس سے فائدہ اٹھا رہی تھی جبکہ نقصان عوام کا ہوا۔

انہوں نے کہا کہ ادارے خود احتسابی کر رہے ہیں اور عدلیہ اور سیاسی جماعتوں کو بھی کرنی چاہیے۔ یہ نہیں ہو سکتا کہ یہ سب کچھ کرنے والا سیاست بھی کرے۔

دیگر متعلقہ خبریں