پاکستان تحریک انصاف نے 23 رکنی سیاسی کمیٹی تشکیل دی، اہم رہنما شامل۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پاکستان تحریک انصاف نے 23 رکنی سیاسی کمیٹی تشکیل دی ہے۔ اعلامیے کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی گوہر علی خان، سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ اور دیگر اہم رہنما کمیٹی میں شامل ہیں۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی، فردوس شمیم نقوی، شیخ وقاص اکرم، اور پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی بھی کمیٹی کا حصہ ہیں۔ مجلس وحدتِ مسلمین کے علامہ راجا ناصر عباس اور دیگر اراکین بھی شامل ہیں۔
اعلامیے کے مطابق پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی پارلیمانی ونگز اور اسمبلیوں کے لیے پالیسی لائن طے کرے گی، اور پارٹی کے تجربہ کار اراکین پر مشتمل سب کمیٹیاں بھی تشکیل دی جائیں گی۔











