گورنر خیبرپختونخوا نے وزیراعظم سے صوبے میں چار دانش اسکول بنانے کا مطالبہ کیا، چترال میں دانش اسکول کا اعلان ہو چکا ہے۔
پشاور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے وزیراعظم شہباز شریف سے صوبے میں چار دانش اسکول بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے چترال، پشاور، ڈی آئی خان اور ملاکنڈ میں دانش اسکول قائم کرنے کی درخواست کی ہے۔
وزیراعظم نے چترال میں دانش اسکول کے قیام کا اعلان کیا ہے اور نئے مالی سال کے بجٹ میں مزید ایک دانش اسکول کے لیے فنڈز مختص کرنے کی بھی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔
گورنر کنڈی نے صحافیوں کو بتایا کہ انہوں نے وزیراعظم سے خیبرپختونخوا کے ترقیاتی منصوبوں اور منصوبوں کے لیے فنڈز جاری کرنے پر بھی بات کی ہے۔















