وینزویلا کےتیل لے جانے والے ٹینکر پر امریکی حملے کو بحری قزاقی قرار

وینزویلا نے بحری قزاقی کے تحت تیل کی بین الاقوامی ترسیل پر حملے کی مذمت کی ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

کراکس: (رائیٹ ناوٴ نیوز) وینزویلا کے صدر ماڈورو نے کہا ہے کہ ایک شہری تجارتی جہاز جس میں 1.9 ملین بیرل وینزویلا کا تیل بین الاقوامی مارکیٹوں کے لیے لے جایا جا رہا تھا، کیریبین کے قریب بین الاقوامی پانیوں میں امریکی حملے، قبضے اور لوٹ مار کا شکار ہوا۔

جہاز کے عملے کو اغوا کر لیا گیا ہے اور وہ تاحال لاپتہ ہیں۔ صدر ماڈورو نے اس واقعے کو بحری قزاقی قرار دیا ہے۔

وینزویلا نے اس حملے کی شدید مذمت کی ہے اور اپنے جہازوں کی حفاظت اور تیل کی آزادانہ تجارت کو یقینی بنانے کے لیے تمام قانونی و سفارتی اقدامات اٹھانے کا اعلان کیا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں