وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے ایل آر ایچ انتظامیہ سے ڈاکٹر کے خلاف کارروائی پر وضاحت طلب کر لی۔
پشاور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے ایل آر ایچ انتظامیہ سے وضاحت طلب کی ہے۔ یہ وضاحت اس وقت طلب کی گئی جب اسپتال انتظامیہ نے وزیر اعلیٰ کے دورے کے دوران پروٹوکول کی خلاف ورزی پر ایک ڈاکٹر سے وضاحت طلب کی تھی۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ اسپتال کے ڈائریکٹر کو 20 روز پہلے کارروائی نہ کرنے کی ہدایت کی گئی تھی۔
سوشل میڈیا پر وزیراعلیٰ نے وضاحت دی کہ ڈاکٹر سے غلط وضاحت طلب کرنے پر انہوں نے اسپتال انتظامیہ سے وضاحت طلب کی ہے۔
واضح رہے کہ اسپتال انتظامیہ کا مؤقف تھا کہ ڈاکٹر نے وزیر اعلیٰ کو ضروری بریفنگ فراہم نہیں کی، جسے پروٹوکول کی سنگین خلاف ورزی سمجھا گیا ہے۔











