لاہور ہائیکورٹ کا ایل ڈی اور پی ایچ اے کو کم روکنے کا حکم

لاہور ہائیکورٹ نے گلبرگ تھری پارک میں درخت کاٹنے پر ایل ڈی اے اور پی ایچ اے کو کام سے روک دیا اور گرین ڈویلپمنٹ کی اہمیت پر زور دیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے گلبرگ تھری کے پارک میں درخت کاٹنے پر لاہور ڈیولپمنٹ اتھارٹی (ایل ڈی اے) اور پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی (پی ایچ اے) کو کام سے روک دیا ہے۔

جسٹس شاہد کریم نے اسموگ اور ماحولیاتی آلودگی کے تدارک کیس کی سماعت کے دوران کہا کہ گلبرگ تھری کے پارک سے درخت کاٹے جانے کے باوجود غالب مارکیٹ پارک میں تجاوزات موجود ہیں۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر ایل ڈی اے اور پی ایچ اے سے رپورٹ طلب کی ہے۔

جسٹس شاہد کریم نے کہا کہ ترقی ممکن ہے لیکن گرین ڈویلپمنٹ کو بھی مدنظر رکھنا ضروری ہے۔ انہوں نے ناصر باغ کی تاریخی اہمیت کا ذکر کرتے ہوئے ڈی جی ایل ڈی اے کو جوڈیشل کمیشن کے رکن سے ملاقات کرنے کی ہدایت کی۔

عدالت نے کہا کہ پی ایچ اے جامع پالیسی وضع کرے تاکہ کوئی بھی این جی اوز کے ساتھ مل کر درختوں کو بغیر منصوبہ بندی کے نہ کاٹے۔ پارکس میں پیڈل کورٹس بنائے جانے چاہئیں اور ڈی جی پی ایچ اے کو ماہر سے مشاورت کرنی چاہئے۔

دیگر متعلقہ خبریں