پاکستان مخالف فلم ‘دھرندھر’ کو چھ خلیجی ممالک میں پابندی کا سامنا

بولی ووڈ فلم ‘دھرندھر’ پاکستان مخالف مواد پر چھ خلیجی ممالک میں ممنوع قرار دی گئی، بھارت میں کامیابی حاصل۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

دبئی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) بولی ووڈ فلم ‘دھرندھر’ کو پاکستان مخالف پروپیگنڈا کی بنا پر چھ خلیجی ممالک میں پابندی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ بحرین، کویت، عمان، قطر، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات نے فلم کی ریلیز روک دی۔

فلم ‘دھرندھر’ کی ہدایت کاری ادیتیا دھار نے کی ہے اور اس کی مرکزی کاسٹ میں رنویر سنگھ، اکشے کھنہ، سنجے دت، آر مادھون، ارجن رامپال، سارہ ارجن اور راکش بیدی شامل ہیں۔ فلم نے بھارت میں شاندار کامیابی حاصل کی اور پہلے ہفتے میں بھارتی باکس آفس پر 200 کروڑ روپے کا بزنس کیا۔

یہ پہلا موقع نہیں جب بھارتی فلموں کو مشرق وسطیٰ میں پابندی کا سامنا کرنا پڑا ہو۔ فائٹر، اسکائی فورس اور دیگر فلموں کو بھی اسی قسم کی پابندیاں جھیلنی پڑیں۔

‘دھرندھر’ نے بھارت میں 5 دسمبر کو ریلیز کے بعد سے عالمی سطح پر 44.5 کروڑ روپے کمائے۔ فلم کے گانے اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر مقبول ہیں، تاہم خلیجی ممالک میں یہ مارکیٹ نہیں کر سکی۔

دیگر متعلقہ خبریں