پاکستان آرمی نے 35ویں نیشنل گیمز میں 144 گولڈ میڈلز کے ساتھ میڈلز ٹیبل پر برتری قائم رکھی ہے، واپڈا اور نیوی بالترتیب دوسرے اور تیسرے نمبر پر ہیں۔
لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پاکستان آرمی نے 35ویں نیشنل گیمز میں 144 گولڈ میڈلز کے ساتھ میڈلز ٹیبل پر برتری قائم رکھی ہے۔ واپڈا نے 61 اور نیوی نے 28 گولڈ میڈلز حاصل کیے۔
پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کی جاری کردہ میڈل ٹیبل کے مطابق، گزشتہ روز کے مقابلوں کے اختتام تک پاکستان آرمی 144 گولڈ، 72 سلور اور 42 برانز میڈلز کے ساتھ سرِ فہرست ہے جبکہ اس کے مجموعی میڈلز کی تعداد 258 ہے۔
واپڈا کا دستہ 61 گولڈ، 52 سلور اور 56 برانز میڈلز کے ساتھ دوسرے نمبر پر جبکہ پاکستان نیوی 28 گولڈ، 30 سلور اور 23 برانز میڈلز کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔
پنجاب 10 گولڈ، 31 سلور اور 43 برانز میڈلز کے ساتھ چوتھے، سندھ 9 گولڈ، 20 سلور اور 47 برانز میڈلز کے ساتھ پانچویں، ایچ ای سی 8 گولڈ، 33 سلور اور 47 برانز میڈلز کے ساتھ چھٹے نمبر پر ہے۔
پاکستان ایئر فورس 6 گولڈ، 11 سلور اور 14 برانز میڈلز کے ساتھ ساتویں، خیبر پختونخوا 5 گولڈ، 9 سلور اور 31 برانز میڈلز کے ساتھ آٹھویں، ریلویز 3 گولڈ، 5 سلور اور 19 برانز میڈلز کے ساتھ نویں اور بلوچستان 2 گولڈ، 7 سلور اور 16 برانز میڈلز کے ساتھ دسویں نمبر پر ہیں۔
میڈل ٹیبل پر اسلام آباد 1 گولڈ، 3 سلور اور 6 برانز میڈلز کے ساتھ 11ویں، پولیس 1 سلور اور 20 برانز میڈلز کے ساتھ 12ویں، گلگت بلتستان 3 برانز میڈلز کے ساتھ 13ویں اور آزاد جموں و کشمیر 2 برانز میڈلز لے کر چودھویں اور آخری نمبر پر موجود ہیں۔















