یورو وژن 2026 میں اسرائیل کی شرکت پر سوئس گلوکارنے ایوارڈ واپس کر دیا

سوئٹزرلینڈ کے گلوکار نیمو نے اسرائیل کی شرکت پر احتجاجاً یورو وژن ٹرافی واپس کرنے کا اعلان کیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

ویانا: (رائیٹ ناوٴ نیوز) یورو وژن 2024 کے فاتح سوئٹزرلینڈ کے گلوکار نیمو نے اسرائیل کو یورو وژن 2026 میں شرکت کی اجازت ملنے پر احتجاجاً اپنی ٹرافی واپس کرنے کا اعلان کیا ہے۔

انہوں نے سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں کہا کہ اقوام متحدہ کے آزاد بین الاقوامی کمیشن نے اسرائیل کو فلسطینیوں کی نسل کشی کا مرتکب قرار دیا ہے، اور اسرائیل کی شرکت یورپی براڈکاسٹرز یونین کی پالیسی سے متصادم ہے۔

یہ بین الاقوامی موسیقی کا مقابلہ مئی 2026 میں آسٹریا کے شہر ویانا میں منعقد ہوگا۔ اسپین، آئرلینڈ، ہالینڈ، سلووینیا اور آئس لینڈ نے بھی اسرائیل کی شرکت کے خلاف مقابلے سے بائیکاٹ کا اعلان کیا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں