حرا سومرو اور رنویر سنگھ کی اے آئی تصاویر پر تنقید

حرا سومرو کی رنویر سنگھ کے ساتھ اے آئی تصاویر پر سوشل میڈیا صارفین کی شدید تنقید۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پاکستانی اداکارہ حرا سومرو نے بالی ووڈ اداکار رنویر سنگھ کے ساتھ ایک رومانوی اے آئی فوٹو شوٹ تخلیق کیا ہے، جس پر سوشل میڈیا صارفین نے شدید ردعمل ظاہر کیا ہے۔

یہ تصاویر ایسے وقت میں سامنے آئیں جب رنویر سنگھ اپنی نئی فلم ‘دھرندھر’ میں پاکستان کو منفی انداز میں پیش کر رہے ہیں۔ حرا سومرو نے ان تصاویر کو مزاحیہ کیپشنز کے ساتھ شیئر کیا اور رنویر سنگھ کی حمایت بھی کی۔

سوشل میڈیا صارفین نے حرا کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے اور کہا کہ پاکستانی اداکاروں میں خودداری نہیں بچی۔ ایک صارف نے کہا کہ اینٹی پاکستان فلم کے بعد بھی ایسی تصاویر حیرت انگیز ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں