بالی ووڈ فلم ‘تھری ایڈیٹس’ کا سیکوئل 16 سال بعد تیار؛ ریلیز کی تاریخ کا اعلان نہیں ہوا۔
ممبئی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) بالی ووڈ کی مشہور فلم ‘تھری ایڈیٹس’ کے سیکوئل کی تیاریاں 16 سال بعد شروع ہو گئی ہیں۔ ہدایتکار راج کمار ہیرانی نے اسکرپٹ مکمل کر لیا ہے، جس کی کہانی پچھلی فلم کے 15 سال بعد کے حالات پر مبنی ہوگی۔
کہا جا رہا ہے کہ سیکوئل میں پرانی فلم کے یادگار مزاح، جذبات اور معاشرتی موضوعات کو برقرار رکھا جائے گا۔ عامر خان، کرینہ کپور خان، آر۔ مدھوان اور شرمن جوشی نے سیکوئل میں واپسی کی تصدیق کر دی ہے۔
ابتدائی منصوبہ تھا کہ فلم ساز داداساہب پھالکے کی سوانحی فلم پر کام کریں، مگر یہ منصوبہ موخر کر کے توجہ ‘تھری ایڈیٹس’ کے سیکوئل پر مرکوز کر دی گئی ہے۔ ریلیز کی تاریخ کا اعلان ابھی نہیں ہوا۔















