نیویارک کے میئر زہران ممدانی نے تاریخی گریس مینشن میں منتقل ہونے کا فیصلہ کیا تاکہ شہریوں کے ہاؤسنگ ایجنڈے پر توجہ دی جا سکے۔
نیویارک: (رائیٹ ناوٴ نیوز) نیویارک کے پہلے نومسلم میئر زہران ممدانی نے اپنی موجودہ رہائش چھوڑ کر تاریخی سرکاری رہائش گاہ گریس مینشن میں منتقل ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔
زہران ممدانی نے کہا کہ یہ منتقلی خاندان کی سلامتی اور نیویارک کے شہریوں کے ہاؤسنگ ایجنڈے پر توجہ دینے کے لیے کی گئی ہے۔ زہران نے اعلان کیا کہ ان کا دل آسٹوریا میں ہی رہے گا، جہاں انہوں نے اپنی زندگی کے یادگار لمحات گزارے ہیں۔
گریس مینشن 1799 میں تعمیر ہوئی تھی اور یہ قدیم عمارت اپنی خوبصورتی اور شان و شوکت کے لیے مشہور ہے۔ تاہم، اس عمارت سے متعلق بھوتوں کی کہانیاں بھی مشہور ہیں۔ سابق میئر ایرک ایڈمز نے بھی وہاں بھوتوں کی موجودگی کی تائید کی تھی۔















