ایبٹ آباد کے نواحی علاقہ نملی میرہ میں سرکاری اسکول کے قریب تیندوا پکڑا گیا، بچوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
ایبٹ آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ایبٹ آباد کے نواحی علاقہ نملی میرہ میں سرکاری اسکول کے قریب محکمہ جنگلی حیات نے تیندوے کو پکڑ لیا ہے۔ تیندوے کی بار بار سکول کے قریب موجودگی سے بچے خوف کا شکار تھے۔
محکمہ جنگلی حیات کی ٹیم نے تیندوے کو پنجرا لگا کر قابو میں کیا۔ تیندوے کی موجودگی سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا تھا۔
اس واقعے کے بعد محکمہ جنگلی حیات نے علاقے میں نگرانی کو مزید سخت کر دیا ہے تاکہ دوبارہ اس قسم کے واقعات نہ ہوں۔











