طوفان برام کے باعث برطانیہ میں ریل سروس متاثر، پروازیں منسوخ

طوفان برام کے باعث برطانیہ میں شدید بارشوں سے ریل سروس متاثر، پروازیں منسوخ، بجلی منقطع۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

لندن: (رائیٹ ناوٴ نیوز) برطانیہ میں طوفان برام کے باعث شدید بارشوں سے ریل سروس متاثر ہوئی اور پروازیں منسوخ کردی گئیں۔ انگلینڈ اور ویلز میں تین ہزار گھروں میں بجلی کی فراہمی منقطع ہوگئی۔

ساؤتھ ویسٹ انگلینڈ اور ویلز میں ریل سروس بری طرح متاثر ہوئی جبکہ سکاٹ لینڈ میں ریل نظام کی بندش سے مسافروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ ڈبلن ایئرپورٹ پر 40 سے زائد پروازیں منسوخ کردی گئیں۔

ساؤتھ ویلز اور ساؤتھ ویسٹ انگلینڈ کے لیے ایمبر وارننگ جاری کی گئی ہے جبکہ سکاٹ لینڈ اور انگلینڈ کے لیے ییلو وارننگ برقرار ہے۔

لندن میں ابر آلود موسم اور ہلکی بارش کا امکان ہے، تیز ہواؤں کی وجہ سے درخت گرنے اور سڑکیں بند ہونے کی اطلاعات ہیں۔ شدید بارشوں کے باعث سکولوں میں حاضری کم ہوگئی ہے اور کچھ علاقوں میں بندش کا خدشہ ہے۔

ایئر ٹریفک کنٹرول نے تاخیر کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے مسافروں کو الرٹ کیا ہے جبکہ بجلی کی بحالی کے لیے مرمتی عملہ متاثرہ علاقوں میں کام کر رہا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں