صدر ٹرمپ نے بھارت کو زرعی ٹیرف بڑھانے کی دھمکی دی اور امریکی کسانوں کی مدد کا اعلان کیا۔
واشنگٹن: (رائیٹ ناوٴ نیوز) صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت کو خبردار کیا ہے کہ بھارتی زرعی مصنوعات پر مزید ٹیرف عائد کیے جا سکتے ہیں۔ انہوں نے امریکی کسانوں کے لیے اربوں ڈالرز کی امداد کا اعلان کیا۔
صدر ٹرمپ نے بھارت سے درآمد ہونے والے چاول پر خصوصی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ امریکی کسانوں کے لیے خطرہ بن رہا ہے اور اس کی فروخت روکنی چاہیے۔ انہوں نے بھارتی چاولوں کو ‘ڈمپنگ’ قرار دیا اور زور دیا کہ مقامی کسانوں کی حفاظت کے لیے سخت فیصلوں کی ضرورت ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ کینیڈا سے آنے والی کھاد پر بھی ٹیکسز لگائے جا سکتے ہیں۔ امریکی وزیر خزانہ نے جواب دیا کہ بھارتی چاولوں پر معمولی ٹیکس عائد ہے اور اس معاملے پر بات چیت جاری ہے۔
امریکی کسانوں کی جانب سے شکایت کی گئی ہے کہ سستے درآمدی چاول ان کی پیداوار اور قیمتوں کو متاثر کر رہے ہیں۔











