مس یونیورس مقابلہ،مس جمیکا اسٹیج سے گر کر زخمی

مس جمیکا گیبریل ہنری مس یونیورس مقابلے کے دوران اسٹیج سے گر کر زخمی ہو گئیں اور اسپتال منتقل کیا گیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

بنکاک: (رائیٹ ناوٴ نیوز) 73ویں مس یونیورس 2025 ایونٹ کے دوران 19 نومبر کو بنکاک میں مس جمیکا گیبریل ہنری پریلیمنری ایوننگ گاؤن مقابلے کے دوران اسٹیج سے گر گئیں۔ حادثے کے نتیجے میں انہیں تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

ابتدائی رپورٹس کے مطابق، 23 سالہ گیبریل ہنری کے چہرے پر زخم اور فریکچر آئے، اور جسم کے اندر خون بہنے لگا۔

مس یونیورس کی انتظامیہ نے تصدیق کی ہے کہ گیبریل اب خطرے سے باہر ہیں اور ان کی حالت بتدریج بہتر ہو رہی ہے، لیکن وہ اب بھی نیورولوجیکل مانیٹرنگ میں ہیں۔

گیبریل کو اگلے چند دنوں میں جمیکا واپس روانہ کیا جائے گا، جہاں ان کے علاج کا سلسلہ جاری رہے گا۔ مس یونیورس آرگنائزیشن نے تمام طبی اخراجات اور گیبریل کے خاندان کے اخراجات کو برداشت کیا ہے۔

یاد رہے کہ اس حادثے کے بعد شو جاری رکھنے کا فیصلہ سوشل میڈیا پر تنقید کا شکار ہوا۔ گیبریل ہنری نہ صرف مس جمیکا ہیں، بلکہ وہ ماہر امراض چشم اور ‘سی می فاونڈیشن’ کی بانی بھی ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں