ابوظہبی میں نئے سال کی جشن میں گنیز ریکارڈز کی تیاری

ابوظہبی میں نئے سال کی جشن کے لیے گنیز ورلڈ ریکارڈز بنانے کی تیاریاں، شیخ زاید فیسٹیول میں شاندار آتش بازی اور ڈرون شو ہوگا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

ابوظہبی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ابوظہبی کے علاقے الوثبہ میں نئے سال کی تقریبات کی تیاریاں زوروں پر ہیں۔ شیخ زاید فیسٹیول انتظامیہ نے مشرقِ وسطیٰ کے سب سے بڑے اور جدید ترین نیو ایئر ایونٹس میں سے ایک پیش کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جس میں رنگوں، روشنیوں، موسیقی، ورثے اور جدید ٹیکنالوجی کا حسین امتزاج ہوگا۔

فیسٹیول میں سالِ نو کی رات آتش بازی کا شاندار مظاہرہ پیش کیا جائے گا، جس کے ذریعے پانچ مختلف گنیز ورلڈ ریکارڈ بنانے کی کوشش کی جائے گی۔ یہ شو رات آٹھ بجے شروع ہو کر 62 منٹ تک جاری رہے گا، جس میں جدید ٹیکنالوجی استعمال کی جائے گی۔

فیسٹیول کی ایک خاص بات 6,500 ڈرونز کا 20 منٹ کا طویل شو ہوگا، جو دنیا بھر میں اپنی نوعیت کا منفرد مظاہرہ ہوگا۔ ڈرونز آسمان پر دیوقامت آرٹ سین تخلیق کریں گے، جو ڈیجیٹل کاؤنٹ ڈاؤن اور آتش بازی کے ساتھ ہم آہنگ ہو کر شاندار منظر پیش کریں گے۔

نیو ایئر ایوننگ میں سرکاری و نجی ادارے، ملکی و غیر ملکی پویلین اور مختلف اسٹریٹجک پارٹنرز بھرپور حصہ لیں گے۔ اماراتی ورثے کی جھلکیاں، جدید لائٹنگ، لیزر اور ڈرون ٹیکنالوجی کی نمائش، جبکہ دنیا بھر کے فنکار روایتی فنون پیش کریں گے۔

انتظامیہ نے متوقع ریکارڈ تعداد میں آنے والے مہمانوں کے لیے سیکیورٹی اور آپریشنل پلانز کو بہتر بنایا ہے، داخلی و خارجی راستوں میں اضافہ کیا گیا ہے اور خصوصی تربیت یافتہ عملے کی تعیناتی کی گئی ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں