16 سال بعد تھری ایڈیٹس 2 کی تیاری، مداحوں میں جوش و خروش

تھری ایڈیٹس کا سیکوئل 16 سال بعد بنانے کی تیاری، فلم کی کہانی وہیں سے شروع ہوگی جہاں پہلی فلم ختم ہوئی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

ممبئی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) بالی وڈ کی تاریخی فلم 3 ایڈیٹس کا سیکوئل 16 سال بعد بنانے کی تیاری جاری ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق فلم میکرز اسی کاسٹ کے ساتھ فلم کا دوسرا حصہ بنانے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔ \n\n تھری ایڈیٹس کو 16 سال قبل کرسمس کے موقع پر ریلیز کیا گیا تھا اور یہ فلم بالی وڈ کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلموں میں سے ایک ہے۔ \n\n ذرائع کے مطابق اسکرپٹ کو حتمی شکل دے دی گئی ہے اور ٹیم اس پروجیکٹ کے لیے پرجوش ہے۔ فلم کی کہانی وہیں سے شروع ہوگی جہاں پہلی فلم کا اختتام ہوا تھا۔ \n\n اگرچہ ابھی تک تھری ایڈیٹس 2 کے بارے میں باضابطہ اعلان نہیں کیا گیا ہے، لیکن اس خبر نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں