نیپرا کا نیشنل گرڈ کمپنی اور سی پی پی اے پر جرمانہ عائد

نیپرا نے چار سال قبل بلیک آؤٹ کے بعد بجلی بحالی میں ناکامی پر نیشنل گرڈ کمپنی اور سی پی پی اے پر ڈھائی، ڈھائی کروڑ روپے کا جرمانہ عائد کیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز)

نیپرا نے چار سال قبل ہونے والے بلیک آؤٹ کے بعد بجلی بحالی میں ناکامی پر نیشنل گرڈ کمپنی اور سی پی پی اے کو ذمہ دار قرار دیتے ہوئے ڈھائی، ڈھائی کروڑ روپے کا جرمانہ عائد کردیا۔

نیپرا کے فیصلے کے مطابق 9 جنوری 2021 کو ملک 20 گھنٹے تک تاریکی میں ڈوبا رہا اور دونوں کمپنیاں بروقت بجلی کی بحالی میں ناکام رہیں۔

نیپرا نے مزید کہا کہ سال 2021، 2022 اور 2023 میں بھی بجلی معطل ہونے کے واقعات پیش آئے جن میں بروقت بحالی نہیں ہوسکی۔

نیپرا نے بلیک آؤٹ کے معاملے پر تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دی تھی لیکن نیشنل گرڈ کمپنی اور سی پی پی اے سماعت میں نیپرا کو مطمئن کرنے میں ناکام رہیں۔

دونوں کمپنیوں نے سماعت کے دوران ایک دوسرے پر ذمہ داری ڈالنے کی کوشش کی، تاہم نیپرا نے انہیں 15 روز کے اندر جرمانہ ادا کرنے کا حکم دیا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں