2050 تک عالمی فضائی سفر کا حجم 12.4 ارب مسافروں تک پہنچ سکتا ہے

بین الاقوامی سول ایوی ایشن آرگنائزیشن نے 2050 تک فضائی سفر کے 12.4 ارب مسافروں تک پہنچنے کی پیش گوئی کی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

نیویارک: (رائیٹ ناوٴ نیوز) بین الاقوامی سول ایوی ایشن آرگنائزیشن نے پیش گوئی کی ہے کہ 2050 تک عالمی فضائی سفر 12.4 ارب مسافروں تک پہنچ سکتا ہے۔ یہ اعلان عالمی شہری ہوا بازی کے دن کے موقع پر ادارے کی اسٹریٹجک پلان کے اجرا کے دوران کیا گیا۔

آئی سی اے او نے خبردار کیا ہے کہ نئی خودکار طیاروں کی اقسام جلد فضائی سروس میں شامل ہوں گی، جنہیں موجودہ پیچیدہ فضائی نظام میں محفوظ طریقے سے ضم کرنے کے لیے نئے انتظامی اور حفاظتی اقدامات کی ضرورت ہوگی۔

ادارے کے مطابق بڑھتے ہوئے فضائی ٹریفک کے ساتھ سکیورٹی، سیفٹی اور سائبر سکیورٹی سے متعلق نئے چیلنجز سامنے آ رہے ہیں جن کا حل ناگزیر ہوگا۔

اقوام متحدہ کے اس خصوصی ادارے نے عالمی سطح پر فضائی آلودگی کم کرنے کے عزم کو دہرایا۔ اسٹریٹجک پلان 2026–2050 بین الاقوامی ہوابازی میں کاربن کے خالص اخراج کو 2050 تک صفر کرنے کے ہدف پر مرکوز ہے۔

آئی سی اے او کے منصوبے میں مختلف ‘ہائی پرائیرٹی اینیبِلرز’ کی نشاندہی کی گئی ہے جو فضائی صنعت کے پیچیدہ مسائل کے حل میں بنیادی کردار ادا کریں گے۔ ادارے کا کہنا ہے کہ ان عوامل کے ذریعے عالمی فضائی نظام کو مزید مضبوط، پائیدار اور جامع بنایا جائے گا، جبکہ ان پر پیش رفت کا مسلسل جائزہ لیا جائے گا۔

دیگر متعلقہ خبریں