اربن اور انٹر سٹی روٹس پر ٹرانسپورٹ سروسز ہڑتال کے باوجود جاری، سیکرٹری آر ٹی اے کا بیان۔
لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) سیکرٹری آر ٹی اے نے کہا کہ ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال کے باوجود اربن اور انٹر سٹی روٹس پر ٹرانسپورٹ سروسز فعال ہیں۔
اسد عباس شیرازی کے مطابق تمام ڈی کلاس اسٹینڈز سے انٹر سٹی سروس بدستور جاری ہے اور اربن روٹس پر ای بسیں اور میٹرو سروس مسافروں کو سفری سہولیات فراہم کر رہی ہیں۔
انہوں نے واضح کیا کہ قانون کے خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ پک اینڈ ڈراپ سروس گاڑیوں کے پاس پہلے سے موجود روٹ پرمٹ میں مسافروں کی تعداد مختص ہے۔ شہریوں کے جان و مال پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا۔
سیکرٹری آر ٹی اے نے مزید بتایا کہ انٹر سٹی اور اربن روٹس پر جاری آپریشن کی رپورٹ صوبائی حکومت کو ارسال کر دی گئی ہے۔ ڈی کلاس اسٹینڈز نے گزشتہ روز ہڑتال نہ کرنے کی یقین دہانی کرائی تھی۔















