تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجا نے خیبر پختونخوا میں گورنر راج کا خطرہ ظاہر کیا ہے۔
پشاور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجا نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا میں گورنر راج کا خطرہ موجود ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس نظام میں جو فیصلے کئے گئے ہیں وہ دھونس پر مبنی ہیں۔
سلمان اکرم راجا نے مزید کہا کہ اگر آج بانی تحریک انصاف عمران خان سے ملاقات نہیں کروائی جاتی تو یہ خلافِ آئین ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ اس فیصلے پر تعجب نہیں ہوگا، مگر افسوس ضرور ہوگا۔ حکومت ملاقات نہ کروانے کے حوالے سے کسی آئین و قانونی شق کا حوالہ نہیں دیتی۔
یاد رہے کہ سینیٹر فیصل واوڈا نے دعویٰ کیا ہے کہ آج وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کی عمران خان سے ملاقات نہیں ہوگی۔












