عمران خان سے ملاقات کے لئے سہیل آفریدی سمیت چھ اراکین کی فہرست جیل حکام کو پیش

تحریک انصاف کے خیبرپختونخوا کے اراکین بانی سے ملاقات کے لئے جیل جائیں گے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

راولپنڈی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) بانی پاکستان تحریک انصاف سے ملاقات کے لئے جمعرات کو خیبرپختونخوا کے چھ اراکین اڈیالہ جیل جائیں گے۔ جیل حکام کو اس ملاقات کے لئے چھ اراکین کی فہرست بھجوا دی گئی ہے۔

سلمان اکرم راجہ کی جاری کردہ فہرست کو چوہدری یونس ایڈووکیٹ نے جیل حکام کے حوالے کیا ہے۔ اس فہرست میں خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کا نام بھی شامل ہے جو بانی سے ملاقات کے لئے جیل آئیں گے۔

دیگر اراکین میں ایم این اے شاہد خٹک اور صوبائی وزیر شفقت ایاز شامل ہیں۔ اراکین خیبرپختونخوا اسمبلی عاصم خان، ریاض خان اور ارشد ایوب کا نام بھی فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں