پنجاب میں زمین پر قبضے کے کیسز فوری حل ہوں گے، مریم نواز نے یقین دہانی کرائی۔
لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ پنجاب میں ہر مرلے، کنال اور ایکڑ زمین پر صرف اصل مالک کا قبضہ ہوگا۔ زمین یا پراپرٹی پر قبضے سے متعلق شہری ڈپٹی کمشنر آفس میں درخواست جمع کروا سکتے ہیں اور دنوں میں فیصلہ ہوگا۔
وزیر اعلیٰ مریم نواز کی سربراہی میں اجلاس ہوا جس میں پراپرٹی آرڈیننس کے مؤثر نفاذ پر بریفنگ دی گئی۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ ایک ہزار 5 خاندانوں کو 48 گھنٹوں میں زمین کی ملکیت کا حق واپس مل چکا ہے۔ اب خواتین کے زمین کے مقدمات کو اولین ترجیح پر حل کیا جائے گا۔
مریم نواز نے کہا کہ جب تک زمین کا اصل مالک قبضہ نہیں لیتا، فیصلہ مکمل نہیں ہوتا۔ فیصلے کا نفاذ کاغذی نہیں ہوگا بلکہ عملی ہوگا۔ کوئی سفارش نہیں چلے گی اور فیصلے پر فوری عمل درآمد ہوگا۔














