اسحاق ڈار نے کہا کہ اقوام متحدہ نے افغان بارڈر کی بندش پر نظرثانی کی درخواست کی ہے، عسکری قیادت سے مشاورت ہوگی۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ نے افغان بارڈر کی بندش کے فیصلے پر نظرثانی کی درخواست کی ہے۔ انہوں نے عسکری قیادت اور وزیراعظم سے اس معاملے پر بات کرنے کا اعلان کیا۔
پریس بریفنگ میں اسحاق ڈار نے بتایا کہ اقوام متحدہ کی درخواست پر افغانستان کے ساتھ بارڈر کی بندش پر غور کیا جائے گا اور لازمی فوڈ آئٹمز کے لئے افغان عوام کو سہولت دی جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ افغانستان کے تین دورے کئے گئے اور افغان حکومت سے ٹی ٹی پی کے مسئلہ کو حل کرنے کی درخواست کی گئی۔
نائب وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کے پاس دہشت گردوں کو ختم کرنے کی قوت موجود ہے اور قطر کی درخواست پر آپریشن کلین اپ رکوایا گیا۔ انہوں نے کہا کہ ایران، روس، قطر، ترکی اور افغانستان کے ساتھ مل کر مسائل حل کرنے کی کوشش کی جائے گی۔
انہوں نے یورپی یونین کے حکام کو بتایا کہ پاکستان افغانستان میں امن کا خواہاں ہے اور ازبکستان کے ساتھ ریل کنکٹیوٹی کے معاہدے پر بھی بات چیت کی گئی۔ ماسکو کا دورہ کامیاب رہا اور روس کی جانب سے مثبت ردعمل ملا۔
اسحاق ڈار نے کہا کہ مسلم اور غیر مسلم دہشت گردی کے خلاف یکجا ہوں گے اور پاکستان تعاون میں اہم کردار ادا کرے گا۔















